ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جھار کھنڈ: بچہ بیچنے کے معاملے میں مشنریز آف چیریٹی ہوم کی سسٹر گرفتار

جھار کھنڈ: بچہ بیچنے کے معاملے میں مشنریز آف چیریٹی ہوم کی سسٹر گرفتار

Sat, 07 Jul 2018 00:25:31    S.O. News Service

رانچی،06؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) رانچی کے ایسٹ جیل روڈ مین واقع مشنریز آف چیریٹی ہوم سے بچہ بیچنے کے معاملے میں سسٹر کونسیلیا کو کوتوالی پولیس نے گرفتار کر لیا۔گرفتاری کے بعد انہیں کورٹ میں پیشکیا گیا۔جہاں سے انہیں 414 دنوں کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اطفال فلاح و بہبود کمیٹی نے گزشتہ منگلکو ا س سلسلے میں کوتوالی تھانے میں جاکر ایف آئی آر درج کرائی تھی۔اس کے بعد پولیس نے سسٹر کونسلیلیا سے پوچھ گچھ کی تھی۔پولیس کے مطابق ہوچھ گچھ میں سسٹر نے بچہ بیچے جانے کی بات کو بھی قبول کرلیا کہ یوپی کے ایک جوڑے کو ایک لاکھ بیس ہزار میں بچہ بیچا گیا۔اس میں 90 ہزار انہیں بھی ملے۔اسی بیان کی بنیاد پر پولیس نے سسٹر کو جمعرات کو گرفتار کر لیا۔

واضح ہو کہ یوپی کے سونبھدر کے ایک جوڑے نے مشنریز آف چیریٹی ہوم سے ایک بچہ خریدا تھا۔پیسہ چکانے کے باوجود جوڑے کو بچہ نہیں دیا گیا۔اس کی شکایت جوڑے نے اطفال فلاح و بہبود کمیٹی سے کی۔کمیٹی نے جب پورے معاملے کی جانچ کی تو مشنریز آف چیریٹی ہوم میں بچہ بیچنے کا معاملہ سامنے آیا۔کمیٹی کے مطابق اب تک یہاں سے پانچ بچے بیچے جا چکے ہیں۔پولیس معاملے میں آگے کی تفتیش میں مصروف ہے۔


Share: